1 مارچ، 2022، 10:32 AM

پاکستانی وزیر اعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستانی وزیر اعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں آئندہ بجٹ تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ روس اور یوکرائنن کی جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے مگرہم عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اگلے بجٹ تک اضافہ نہیں کریں گے۔ عمران خان نے مستقبل کے منصوبوں اور ریلیف کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اووسیزز پاکستانیوں کو انڈسٹری لگانے پر 5 سال تک ٹیکس کی چھوٹ دیں گے، نوجوانوں اور کسانوں کو100 فیصد سود کے بغیرقرضے فراہم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی سیکٹر پر عائد ٹیکس 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے، فارن ایکسچینج کے حوالے سے کچھ پابندیاں عائد کی تھیں لیکن اب مکمل طور پر چھوٹ دے دی اور ساری پابندیاں ختم کردی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گریجویشن کرنے والے 26 لاکھ نوجوانوں کو 38 ارب روپے  کی اسکالرشپ دیں گے، طالب علم اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سمیت ہر شہری پرائم منسٹر پورٹل پر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے، جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

News ID 1910011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha